Wednesday, March 21, 2018

اداروں کی عزت کرنےوالا شخص ہوں،نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے خود کو اداروں کی عزت کرنے والا شخص  قرار دے دیا ۔انھوں نے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ اُن کے خلاف بلیک لاء ڈکشنری کا سہارا لے کرلکھا گیا،فیصلے کے خلاف بولنا اُن کا اور نون لیگ کا حق ہے ۔انھیں عدلیہ کی جانب سے عمران خان کو صادق اور امین قرار دینا بھی ایک آنکھ نہ بھایا ۔

احتساب عدالت کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے نوازشریف نےکہاکہ میں تو اداروں کی عزت کرنے والا آدمی ہوں لیکن معاشرے میں دوہرا معیار نہیں چل سکتا۔

احتساب عدالت میں پیشی پر میاں صاحب کی وضاحتوں کے ساتھ عدلیہ پر پھر تنقیدکی گئی۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ فیصلے خود بولتے ہیں وہ کس طرح کے ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اُن کی اور قوم کی نظر میں ٹھیک نہیں تھا۔بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر فیصلہ لکھا گیا،جنہوں نے  اقامے پر نکالا انہوں نے ریفرنس بھی بنا کر بھیجے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان اقبال جرم کر رہے ہیں مگر انہیں کہا جارہا ہے کہ وہ صادق اور امین ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا لیکن ان پر تو کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی۔ شیخ رشید پر بھی چوٹ کرتےہوئے نوازشریف نے کہاکہ سو دن چور کا ہوتا ہے اور ایک دن سادھ کا،جو بڑی باتیں کر رہے تھے ان کا اپنا ایک سو تیرہ کنال کا کیس سامنے آ گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment